Home sticky post 2 سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس نہ کرانے پر 110 کمپنیوں کو 2.5 ملین ریال جرمانہ

سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس نہ کرانے پر 110 کمپنیوں کو 2.5 ملین ریال جرمانہ

Share
Share

ریاض: سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کارکنوں کے لیے لازمی طبی بیمہ فراہم نہ کرنے پر 110 کمپنی مالکان پر مجموعی طور پر 2.5 ملین ریال کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق، کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کو پہلے نوٹسز جاری کیے گئے تھے جن میں انہیں قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے اصلاح کے لیے مہلت دی گئی تھی۔
ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی کے تحت جرمانے عائد کیے گئے، جو مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں۔
سعودی قانون کے تحت آجر پر لازم ہے کہ وہ اپنے تمام کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے سالانہ بنیاد پر میڈیکل انشورنس کی سہولت فراہم کرے تاکہ انہیں صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہیلتھ کونسل نے تمام اداروں کو خبردار کیا ہے کہ قانون کی پابندی نہ کرنے پر مستقبل میں بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...