Home Uncategorized دنیا کے طویل العمر مگرمچھ کی 120ویں سالگرہ

دنیا کے طویل العمر مگرمچھ کی 120ویں سالگرہ

Share
Share

کوئینز لینڈ: آسٹریلیا میں 18 فٹ لمبے دنیا کا سب سے بڑے مگرمچھ نے اپنی 120 ویں سالگرہ منائی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا مگرمچھ جس کا نام کیسیئس ہے، کو 1984 میں آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے لا بیلے اسٹیشن میں دریائے فینیس میں پکڑا گیا تھا۔

کیسیئس کو سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے متعلقہ علاقے میں مویشیوں کی موت کے ذمہ دار کے طور پر پکڑا تھا۔ اُسے پکڑنے والے سائنسدانوں میں سے ایک گریم ویب نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب ہم نے اسے پکڑا تو اس وقت وہ 16 فٹ 10 انچ کا تھا۔ اُس کی کم از کم 6 انچ کی دم اور تھوڑی سی تھوتھنی غائب تھی۔

یہ مگرمچھ اب کوئنز لینڈ میں گریٹ بیریئر ریف کے گرین آئی لینڈ کے میرین لینڈ کروکوڈائل پارک میں رہتا ہے۔ ٹوڈی سکاٹ، جن کے دادا جارج کریگ نے کیسیئس کو خرید کر اسے 1987 میں گرین آئی لینڈ لے آئے تھے، نے بتایا کہ محققین کا اندازہ ہے کہ اس مگرمچھ کی عمر تقریباً 120 سال ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...