Home سیاست امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اور رہیں گے،جان کربی

امریکا کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اور رہیں گے،جان کربی

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب ہمارا 8 دہائیوں سے اہم اسٹریجک پارٹنر ہے اور آئندہ آٹھ دہائیاں بھی رہے گا۔

غیر خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کو آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ تعلق طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ایسے بہت سے معاملات ہوسکتے ہیں جن سے ہم متفق نہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ہمارا تعلق اس قسم کا ہے کہ ہم ان خدشات کا براہ راست اظہار کر سکتے ہیں اور ہم وقت پڑنے پر ایسا کرتے بھی ہیں۔

جان کربی نے مزید وضاحت دی کہ ہماری توجہ مستقبل پر ہے۔ سعودی عرب اب بھی ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور آج سے نہیں یہ آٹھ دہائیوں سے ہے اور آئندہ آٹھ دہائیوں تک بھی رہے گا۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ سعودی عرب نے امریکا کے کہنے کے باوجود تیل کی پیداوار میں کمی کی تو اس سے تعلقات میں کیا فرق پڑے گا تب جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ ایک خودمختار ریاست کا اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ایک فیصلہ تھا۔

جان کربی نے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے اس فیصلے سے امریکا کو پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اسے ایسا کرنے کی ضرورت تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جب سعودی عرب قیادت میں ’اوپیک پلس‘ نے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا تھا تو امریکا نے اس فیصلے کو روس کا ساتھ دینے کے مترادف قرار دیا تھا۔

تاہم اس بار سعودی عرب کے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر امریکا نے سخت ردعمل نہیں دیا جسے ناقدین اہم تبدیلی قرار دے رہے ہیں جس کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...