Home Uncategorized بھارت میں محرم کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 14 افراد زخمی

بھارت میں محرم کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 14 افراد زخمی

Share
Share

بہار: بھارت کی ریاست بہار کے ضلع آراریا کے علاقے پپرا بجوارا میں محرم کے جلوس کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بہار کے ضلع آراریا میں پپرا بجوارا میں عزاداروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ محرم کا جلوس ایک کھیت سے گزر رہا تھا کہ اس دوران تعزیے کا ایک حصہ بجلی کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد عاشورہ کے جلوس میں شامل تھے۔

بہار کی پولیس نے بیان میں کہا کہ جلوس کے دوران کرنٹ سے شدید زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کے لیے ضلعی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...