Home نیوز پاکستان پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کےدوران 1457 ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کےدوران 1457 ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق

Share
Share

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1457 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق اور1580زخمی ہوگئے۔

ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے ترجمان ریسکیو کے حوالے سے بتایا کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 812ڈرائیورز،55کم عمرڈرائیور، 594مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اسی طرح 306ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں۔ جس میں صوبائی دارالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے، گوجرانوالہ 105حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور فیصل آباد 88حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

Share
Related Articles

سکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان میں کارروائی ، سرغنہ سمیت 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی...

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں...

سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے...

تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی

ہری پور:ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل...