Home تازہ ترین 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ، بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کی جانب سے ا?ج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پر مزید کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا...

نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن...

دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے میڈیا میں زیر گردش قیاس آرائیوں پر ردعمل...

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر کر دی گئیں

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں...