راولپنڈی:احتساب عدالت نےچیئرمین تحریک انصاف کی190 ملین القادر یونیورسٹی کیس نیب کی جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کردی ۔
چییرمین پی ٹی آئی سے نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی جبکہ عمران خان 190 ملین روپے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل رہیں گے۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنادیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کی190 ملین القادر یونیورسٹی کیس نیب کی جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ۔چیرمین پی ٹی آئی سے نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں تفتیش کرے گی جبکہ وہ 190 ملین روپے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل رہیں گے۔