Home سیاست چیئرمین تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں دلائل دیے۔

بعدازاں دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...