Home سیاست زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری

زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری

Share
Share

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں ہدایت کی کہ وہ 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں، 13 جنوری تک عدم پیشی پر فیصلہ غیر موثر ہو گا۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے فیصلے میں لکھا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں، درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی کیس میں مطلوب نہیں، ان کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق زرتاج گل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا پشاور میں کوئی جاننے والا نہیں ہے اس لئے 50 ہزار جمع کروا سکتی ہوں۔پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔

عدالت نے فیصلے میں ہدایت کی کہ وہ 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں، 13 جنوری تک عدم پیشی پر فیصلہ غیر موثر ہو گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...