Home Uncategorized بھارت میں دلہا بائیکس پر بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا

بھارت میں دلہا بائیکس پر بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا

Share
Share

بنگلورو:بھارت میں دولہا اور باراتی دلہن کے گھر بائیکس پر بیٹھ کر پہنچ گئے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک کے صدر مقام بنگلورو میں دولہا اور اسکی بارات نے دلہن کے گھر جانے کے لیے ایک غیر عمومی سفر کا طریقہ اختیار کیا۔

یہ ویڈیو کلپ بنگلورو میں باراتیوں کے بائیک پر سفر کے دوران بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دولہا میاں نے روایتی لباس اور نوٹوں کے ہار گلے میں پہن رکھا ہے جبکہ باراتی ہنستے گاتے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد نیٹ صارفین نے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا، کچھ تو اس عمل سے کافی متاثر ہوئے تو کچھ نے کہا کہ اس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...