Home Uncategorized یوکرین میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

یوکرین میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

Share
Share

کیف:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاوٴنٹ سے 24 اگست کو ان دو خواتین کی رقص کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جسے بعد میں ہٹادیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی آزادی کے دن (24اگست) کو دو خواتین نے فوجیوں کی قبر پر ڈانس کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین بہنیں اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کے لیے قبرستان آئی تھیں جو 2022 میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین کی ویڈیو اسی دن شام میں دیکھنے کے بعد انہیں ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیو پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے عمل میں کوئی غلط چیز نظر نہیں آئی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ویڈیو پوسٹ کرنا درست نہیں تھا۔

کیف پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں 5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...