Home نیوز پاکستان پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیرقانونی طورپراپ گریڈ کیا، نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔

پرویز الہٰی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قراردے، عدالت کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...