Home سیاست پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور تیار

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا 27 نکاتی منشور تیار

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے 18 صفحات پر مشتمل 27 نکاتی منشور تیار کرلیا۔

پی ٹی آئی پی منشور میں تعلیم، صحت، پولیس ریفارمز، اقلیتی برادری کے حقوق، ماحولیاتی مسائل شامل ہیں، تعلیم کے شعبے میں پوسٹنگ، ٹرانسفر کا نظام بہتر بنانے، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا شامل ہے، ذہین طلبہ کو سکالرشپ دینا، فرنیچر کی فراہمی اور سکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

یکساں نظام تعلیم کے لئے تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرنا بھی منشور میں شامل کیا گیا، ایم ٹی ایز ہسپتالوں کے ملازمین کی مستقلی اور ہیلتھ کارڈ دوبارہ بحال کیا جائے گا، مارکیٹ میں ادویات کو برینڈ کے بجائے فارمولے کی بنیاد پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

منشور کے مطابق نرسز کی کمی پوری کی جائے گی، کم عمر بچوں کے لئے 3 ہسپتال قائم ہوں گے، بھتہ خوری، ڈکیتی، قبضہ مافیا کو روکنے کی منصوبہ بندی سمیت پولیس کا تفتیشی نظام بہتر بنانا بھی منشور میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...