Home نیوز پاکستان ‎بلوچستان کے ضلع ڑوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 29 دہشت گرد ہلاک

‎بلوچستان کے ضلع ڑوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 29 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی : افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، بلوچستان کے ضلع ڑوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر پاک افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آپریشن بلوچستان کے ضلع ڑوب کے علاقے سمبازا میں 21 اپریل کے بعد کیے گئے، ایک ماہ کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم بنا رکھا ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو موٴثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی۔

Share
Related Articles

چین کے مختلف صوبوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، نظامِ زندگی متاثر

ہونان، ہوبے اور گوئیژو میں تباہ کن بارشیں بیجنگ: چین کے مختلف...

انمول عرف پنکی کیس: ایس ایس پی سٹی عہدے سے ہٹا دیے گئے

Karachi میں منشیات اسمگلنگ کے مبینہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

ثنا یوسف قتل کیس: عدالت کا مختصر فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

Islamabad کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا شخصیت Sana Yousaf...