Home نیوز پاکستان ‎کرغزستان میں پھنسے طلباء کو لے کر ایک اور پرواز پشاور پہنچ گئی

‎کرغزستان میں پھنسے طلباء کو لے کر ایک اور پرواز پشاور پہنچ گئی

Share
Share

پشاور: کرغزستان میں پھنسے طلباء کو لے کر ایک اور پرواز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پہنچ گئی ہے۔

کرغزستان میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ہزاروں طلباء وہاں پھنس گئے جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 290 طلباء کو لے کر خصوصی پرواز پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچی ہے، طلبا کے استقبال کیلئے والدین اور رشتہ دار ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایک روز قبل بھی کرغزستان سے دو پروازوں کے ذریعے 346 طلباء وطن واپس پہنچے تھے، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل پر خصوصی پرواز 171 طلباء و طالبات کو لیکر اتری جہاں سینیٹر مصدق ملک نے طلبا کا استقبال کیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر خصوصی ڈیسک اور طلبا کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

دوسری پرواز بشکیک سے 175 طلبا کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری جہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وطن واپس آنے والے طلبا کا استقبال کیا، طلباء نے مفت واپس لانے کے حکومتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالبعلم 90 سے 92 ہزار روپے سفری اخراجات ادا کر کے آیا ہے۔

Share
Related Articles

چین کے مختلف صوبوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، نظامِ زندگی متاثر

ہونان، ہوبے اور گوئیژو میں تباہ کن بارشیں بیجنگ: چین کے مختلف...

انمول عرف پنکی کیس: ایس ایس پی سٹی عہدے سے ہٹا دیے گئے

Karachi میں منشیات اسمگلنگ کے مبینہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

ثنا یوسف قتل کیس: عدالت کا مختصر فیصلہ جاری، ملزم کو سزائے موت

Islamabad کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا شخصیت Sana Yousaf...