Home نیوز پاکستان اسلام آبادمیں تعمیراتی کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

اسلام آبادمیں تعمیراتی کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیراتی کاموں میں مصروف کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب پیش آیا جہاں تعمیرات کاموں میں مصروف کرین حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مزدور کرین کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت قیصر عباس، ثمر شاہ اور وارث کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...