Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک کے علاقہ پیزو میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل میں ملوت تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...