Home کھیل ایشین گیمز، پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز، پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Share
Share

ہانگژو: ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان ہانگ کانگ کو 68 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

چین کے شہر ہانگژو میں جاری ایشین گیمز کے ٹی 20 کرکٹ مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے تین جبکہ قاسم اکرم، عرفات منہاس اور سفیان مقیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیمی فائنل میں پاکستان شاہینوں کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے6 اکتوبر کو ہوگا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...