Home نیوز پاکستان ورلڈک، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا

ورلڈک، پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا

Share
Share

لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں دو دن باقی، پاکستانی صحافیوں اور شائقینِ کرکٹ کو ویزے جاری نہ ہوسکے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا، پی سی بی نے بھارتی ہٹ دھرمی پر آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور بورڈ نے تاحال ویزہ پالیسی نجی کورئیر کمپنی کو نہیں دی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متعدد مرتبہ بی سی سی آئی کو پاکستانی صحافیوں کے ویزوں سے متعلق ای میل کررکھی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 6 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ پاکستانی صحافیوں نے پہلے میچ کی خاطر حیدرآباد کے ہوٹلز میں بکنگ بھی کروا رکھی ہے۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...