Home نیوز پاکستان نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے 3 افسران کو 120 دن کیلئے معطل

نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے 3 افسران کو 120 دن کیلئے معطل

Share
Share

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے 3 افسران کو 120 دن کیلئے معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

معطل ہونے والے افسران میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن و صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کی رات پپری کراچی میں اسٹرانگ روم کے تالوں کو زبردستی توڑ کر مختلف پولنگ سٹیشنز کے متعدد بیگز کو نقصان پہنچایا گیا جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں،کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ دے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...