Home سیاست اٹامک انرجی ایجنسی کا ممبر منتخب ہونا پاکستان کے پرامن ہونے کی علامت ہے،دفتر خارجہ

اٹامک انرجی ایجنسی کا ممبر منتخب ہونا پاکستان کے پرامن ہونے کی علامت ہے،دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ اٹامک انرجی ایجنسی کا ممبر منتخب ہونا پاکستان کی نیوکلیئر انرجی کے پرامن اور مثبت استعمال کی علامت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دو سال کے لئے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ ممبرز میں منتخب کیا گیا ہے، پاکستان کو ویانا میں آئی اے ای اے جنرل کانفرنس میں رواں ماہ شروع ہونے والی ٹرم کے لئے منتخب کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے پاکستان نیوکلیئر انرجی کے شعبے میں اس کے پرامن استعمال کے تجربات کو شیئر کرنے کا اعادہ رکھتا ہے، رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان نیوکلیئر انرجی کے دسویں کنونشن آف نیوکلیئر سیفٹی میں بطور صدر بھی منتخب ہو چکا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...