Home سیاست بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ

بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا ڈرون خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو 9 بی ڈرون بھارت نے امریکا سے لیز پر حاصل کیا تھا جو خلیج بنگال میں گر کرتباہ ہوگیا۔ ڈرون گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون بحرہند کے وسیع علاقے میں اینٹلیجنس اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ڈرون کو تامل ناڈو میں واقع بھارتی بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔

ڈرون کی تباہی نے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے صلاحیتوں پرایک بار پھر سوال اٹھا دیا ہے۔

دفاعی ماہرین نے ڈرون کے تباہ ہونے کو بھارتی کے لیے بڑا نقصان قرار دتیے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کی بحرہند میں جاسوسی اور نگرانی کے سسٹم کو دھچکا پہنچے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...