Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں مخالفین کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں مخالفین کی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے میں مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں گاڑی پر فائرنگ سے8 سالہ بچی سمیت 3 افرادجاں بحق،3شدید زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں شجاع یونس، عاطف اور 8سالہ انابیہ شامل ہیں، زخمی افراد میں فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شامل،لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین گاڑی پر جا رہے تھے کہ مخالف فریق نے فائرنگ کی، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،آرمی چیف

اسلام آباد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے...

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو...