Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2کسٹم اہلکار اور مخبر سمیت 3افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2کسٹم اہلکار اور مخبر سمیت 3افراد جاں بحق

Share
Share

پشاور: ڈی آئی خان میں یارک ٹول پلازہ کے قریب رات گئے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار اور مخبر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کسٹم اہلکار ناکے پر گاڑی میں بیٹھے تھے جہاں نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچے۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شہید اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاد جدون اور مخبرعامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپیکٹر سمیت پانچ اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...