Home Uncategorized کانگو حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا

کانگو حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا

Share
Share

کنساشا: کانگو کی فوجی عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو موت کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے غیر ملکیوں میں 3 امریکیوں کے علاوہ ایک برطانوی اور ایک بلیجیم کا شہری بھی شامل ہیں۔

دارالحکومت کنساشا میں فوجی عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ بغاوت کے کیس میں ملوث 37 افراد سخت ترین سزا کے مستحق ہیں جو سزائے موت ہی ہوسکتی ہے۔ سزا یافتہ 6 غیرملکیوں کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ ملک میں سزائے موت نافذ ہے یا نہیں۔

سزا پانے والے ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 5 روز دئیے گئے ہیں۔ غیرملکی شہریوں کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...