Home نیوز پاکستان مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

Share
Share

مظفر آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مظفر آباد میں گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے موئیاں کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث مسافر ویں کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے، علاقے میں بارش اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...