Home سیاست بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، گورنر اور وزیراعلیٰ کے اسلام آباد جوائنٹ سیشن میں شرکت کے باعث تقریب حلف برداری آج ملتوی کردی گئی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق صوبائی کابینہ کل دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ حلف لیں گے، کابینہ میں 14 وزرا شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6، 6 ارکان وزارت کا حلف اٹھائیں گے، پیپلز پارٹی کے صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی حلف اٹھائیں گے۔

پی پی پی کے اسفند یار کاکڑ، لیاقت لہڑی اور فیصل جمالی متوقع وزرا کی فہرست میں شامل ہیں، مسلم لیگ ن کے سردار عبد الرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، راحیلہ حمید درانی بھی متوقع وزرا کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے شعیب نوشیروانی، عاصم کرد گیلو اور نور محمد دومڑ بھی حلف اٹھائیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین ضیاء لانگو اور پرنس عمر احمد زئی بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...