Home Uncategorized دنیا بھرمیں نئے کورونا کیسز میں 52 فیصد اضافہ

دنیا بھرمیں نئے کورونا کیسز میں 52 فیصد اضافہ

Share
Share

نیویارک :عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 20 نومبر سے 17 دسمبر 2023 تک کے دوران گزشتہ 28 دنوں کے مقابلے میں نئے کیسز کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران نئے رپورٹ ہونیوالے کیسز کی کل تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ، اگرچہ گزشتہ 28 دنوں کی مدت کے مقابلے میں نئی اموات کی تعداد میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، لیکن 17 دسمبر 2023 تک 3ہزار سے زیادہ نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

عالمی سطح پر اب تک 77 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اور تقریباً 70 لاکھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک روز قبل کورونا سے متعلق عالمی صورتحال پر ایک نئی اپڈیٹ جاری کی ہے ، جس میں ہسپتالوں میں داخلے اور انتہائی نگہداشت یونٹس (آئی سی یو) میں داخلے کے بارے میں معلومات کے علاوہ وائرس کے مختلف ورژنز کے بارے میں معلومات بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں مجموعی طور پر 23 فیصد اور آئی سی یو میں داخلوں میں 51 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔

یہ اعداد و شمار ان ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں جہاں ماضی اور حال میں مسلسل کووڈ-19 کے کیسز رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

پچھلے دنوں کورونا وائرس کے نئے سب ویرینٹ ’جے این ون‘ کے نئے کیسز بھارت سمیت مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ سے فی الحال عوام کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور موجودہ ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے۔

تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا اور دیگر انفیکشن کا اس موسم سرما میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...