Home نیوز پاکستان ‎پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 آدمی ہم جنس پرست ہیں،ماریہ بی

‎پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 آدمی ہم جنس پرست ہیں،ماریہ بی

Share
Share

کراچی: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں موجود 80 آدمی ہم جنس پرست (ایل جی بی ٹی کیو) ہیں۔پہلے ہم جنس پرست افراد اپنے گھروں تک محدود تھے لیکن اب یہ کْھل کر سامنے آرہے ہیں۔

ماریہ بی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران پاکستان میں ہم جنس پرست افراد کے بارے میں کْھل کر بات کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے ماریہ بی سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کے معاملے پر زیادہ بات کیوں کررہی ہیں؟ جس پر فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ یہ سب میری برداشت سے باہر ہوگیا تھا، اسی لیے میں نے اس معاملے پر بات کرنا شروع کی۔

ماریہ بی نے کہا کہ مجھے زیادہ غصہ اْس وقت آیا جب کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر آکر یہ کہنا شروع کیا کہ ہمارے مذہب اسلام میں تو سب جنسی رجحانات جائز ہیں، یہ بات سْن کر میں نے ہم جنس پرستی کے خلاف بولنا شروع کیا۔

اْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں تقریباََ 27 بار قومِ لوط کا ذکر کیا ہے اور ہمارے یہاں لوگ ہم جنس پرستی کے معاملے کو چھوٹا اور غیر اہم سمجھتے ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ پہلے ہم جنس پرست افراد اپنے گھروں تک محدود تھے لیکن اب یہ کْھل کر سامنے آرہے ہیں، اسی وجہ سے میں نے اس معاملے پر بات کرنا ضروری سمجھا۔

اْنہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کے تقریباََ 80 فیصد مرد ہم جنس پرست (ایل جی بی ٹی کیو) ہیں۔

ماریہ بی نے مزید کہا کہ فیشن انڈسٹری میں شروعات سے ہی ایسے لوگ (ہم جنس پرست) موجود تھے لیکن اب یہ لوگ سوشل میڈیا پر آکر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں کہ اسلام میں ہم جنس پرستی جائز ہے۔

Share
Related Articles

این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

شدید گرمی سے متعلق اہم انتباہ National Disaster Management Authority (این ڈی...

پاکستان کی یو اے ای کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کا سخت ردعمل Ministry of Foreign Affairs کے ترجمان نے...

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...