Home Uncategorized ناگپور میں زور دار دھماکے سے 9افراد ہلاک

ناگپور میں زور دار دھماکے سے 9افراد ہلاک

Share
Share

ناگپور:بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں زور دار دھماکے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔

فوٹو فائل
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے وسطی ضلع ناگپور میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سالوے نامی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی علی الصبح سولر انڈسٹریز انڈیا کی ایک فیکٹری میں ہوا۔

سولر انڈسٹریز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ بھارت کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔

یہ فیکٹری صنعتی اور فوجی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ ملک کے دفاعی شعبے کے لیے پروپیلنٹ اور وار ہیڈز بھی تیار کرتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...