Home Uncategorized وکیل جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی شوہرکی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل

وکیل جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی شوہرکی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل

Share
Share

کراچی: شہرقائد کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد وکیل جبران ناصر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے۔

ڈیفنس کے علاقے 26 اسٹریٹ توحید کمرشل کے قریب سے ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد وکیل جبران ناصر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام کی جانب چلے گئے

اس حوالے سے جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کا ایک ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جبران ناصر ڈنر کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بڑی گاڑی سفید ویگو نے ہماری گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 15 افراد جو کہ مسلح تھے اور وہ زبردستی میرے شوہر کو لیکر چلے گئے۔

جبران ناصر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی جائے اور دعا کریں کہ جبران ناصر واپس جلد گھر واپس آجائیں۔

جبران ناصر کے پی اے لک وکٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد سادہ لباس تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے کلفٹن تھانے میں جبران ناصر کی اہلیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق اور شوہر کی بازیابی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...