Home Uncategorized اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک،رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئیں

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین رشتہ ازدواج میں منسلک،رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئیں

Share
Share

عمان: اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ السیف رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔نکاح کی تقریب میں دنیا بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر احمد الخلیلی نے ولی عہد اور رجوہ السیف کا نکاح پڑھایا اور شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور جب ولی عہد تخت سنبھالیں گے تو وہ ملکہ بن جائیں گی۔

نکاح کی تقریب میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن، قطر کی شیخہ موزہ بنت ناصر، ملائیشیا کے شاہ اور ملکہ، نیدرلینڈز کا شاہی خاندان، لیگزمبرگ کے شہزادہ سیباسچیئن، ڈینمارک کے ولی عہد، سویڈین کی شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینیئل، ناورے اور جاپان کے شاہی خاندان بھی موجود تھے۔

شادی کی تقریب قصر زھران میں ہوئی اور اسی محل میں ولی عہد کے والدین شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی شادی 1993 میں ہوئی تھی۔

رجوہ السیف رولز رائس فینتم میں شاہی محل پہنچیں اور دولہا اور دلہن کی آمد کا اعلان اردن کی مسلح افواج کے میوزیکل بینڈ کی جانب سے کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...