Home نیوز پاکستان چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجر کاری

چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجر کاری

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں شجر کاری مہم چلائی گئی۔چیف جسٹس پاکستان اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر سپریم کورٹ کے باغ میں پھولوں کے پودے لگائے۔

سپریم کورٹ میں شجر کاری کے دوران چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان خوشگوار گفتگو بھی جاری رہی۔ ججز نے پودے لگانے کے بعد دعا کی۔

چیف جسٹس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کیلئے برکت ڈالے، اللہ تعالیٰ ہمارے ادارے کیلئے بھی بہتر کرے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بھی شجر کاری مہم میں شامل تھے۔

چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مل کر پودے لگائے۔ دونوں نے پودے لگانے کے دوران خوشگوار گفتگو بھی کی۔ چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مل کر پودا لگانے سے ججز میں تقسیم نہ ہونے کا تاثر دیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان صاحب اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب دونوں مل کر بھی ایک پودا لگائیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ سے دلچسپ مکالمہ کیا کہ آپ نے پودا تو لگا دیا لیکن آپ کے ہاتھ پر مٹی کا نشان کیوں نظر نہیں آرہا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے ہاتھ دیکھ لیں مٹی کا نشان موجود ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...