SIVAS, TURKIYE - MAY 23: Turkish President Recep Tayyip Erdogan attends a Public Gathering at Republic Square in Sivas, Turkiye on May 23, 2023. (Photo by Muhammed Selim Korkutata/Anadolu Agency via Getty Images)
Home Uncategorized رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا

رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا

Share
Share

انقرہ: ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی دعوت پر رجب طیب اردوان کے صدر منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے 2028 تک صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں پہلی تقریب انقرہ میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہوگی جہاں انہیں صدارتی منصب کی اسناد پیش کی جائے گی۔

ترک سرکاری میڈیا نے ترکی کی سپریم الیکشن کونسل کےحوالے سے بتایا تھا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان صدارتی الیکشن میں 54.47 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے رہے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کمال کلیک دار اوغلو کو 45.53 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین احمت ینیر نے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں کو ووٹوں کی گنتی کے سرکاری نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی دعوت پر رجب طیب اردوان کے صدر منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے اور پاکستانی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر انادولو گروپ کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے وزیراعظم ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...