Home سیاست وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

Share
Share

فہیم خان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات کی ہے ۔جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نےترکیہ کےسابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی ، انہوں نے صدراردگان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیرو نے بھی ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بلوچستان اورسیتان سرحد مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کاحوالہ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کےدرمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیشرفت ہے، سرحدی مارکیٹ سےدونوں ممالک کےعوام کوفائدہ ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...