Home Uncategorized گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کردی

گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کی تردید کردی

Share
Share

لاہور:معروف گلوکار علی ظفر نے سیاست میں آنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیاست کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اس طرح کی خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔

گلوکار نے کہا کہ مجھے چند خبروں کا فیس بُک لنک شیئر کیا گیا تھا جس میں خبر تھی میں سیاست میں شامل ہورہا ہوں، ایک مرتبہ پھر واضح کردوں ایسا نہیں ہے اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

گلوکار نے منفی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “تمام جھوٹی خبریں پھیلانے والو! یار خدا کا واسطہ اپنا کام ٹھیک طرح کریں، اتنی بُری ایڈیٹنگ”

علی ظفر نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خبروں پر یقین نہ کریں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...