Home Uncategorized انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں،وریندر سہواگ

انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر بلے باز مانتا ہوں،وریندر سہواگ

Share
Share

ممبئی: بھارت کے سابق مایہ ناز اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو اپنے دور میں ایشیا کا سب سے بہترین مڈل آرڈر بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ کہ انضی بھائی بہت اچھے ہیں، سب لوگ سچن ٹنڈولکر کی بات کرتے ہیں لیکن میں انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے بڑا مڈل آرڈر کا بلے باز مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو ٹنڈولکر کو بلے بازوں کی فہرست میں گنتے ہی نہیں کیونکہ وہ تو اس فہرست میں بہت اوپر ہیں، اب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور دیگر ایشین ممالک میں مڈل آرڈر کے جتنے بھی بلے باز آتے ہیں ان میں انضمام الحق سے بہتر بلے باز کوئی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ اور 378 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ٹیسٹ میں 49 اعشاریہ 60 کی اوسط سے 8830 اور ون ڈے میں 39 اعشاریہ 52 کی اوسط سے 11739 رنز سکور کئے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...