Home نیوز پاکستان نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا

نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا

Share
Share

اسلام آباد: عوام کی نئی سہولت کیلئے نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کا 30 شہروں میں پاسپورٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، وزیراعظم کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا پاسپورٹ بنائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب پاسپورٹ کا ایک کاوٴنٹر بھی نادرا کے دفتر میں ہی موجود ہوگا۔لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں اور کراچی کے 2 علاقوں میں نادرا سینٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا۔

اسی طرح ملتان کے 6 ، سرگودھا کے 2، کے پی میں 4 اور اسلام آباد کے 2 نادرا سینٹرز بھی پاسپورٹ بنائے جاسکیں گے۔

ادھر ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاوٴنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کریگا، نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...