Home سیاست تحریک انصاف کی 2خواتین اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کی 2خواتین اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Share
Share

ملتان :پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سبین گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے اور میں کبھی جلاوٴ گھیراوٴ کا حصہ نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاوٴ گھیراوٴ کی مذمت کرتی ہوں، بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں اور سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔

دوسری جانب تحریک انصاف پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی جہاں دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریک انصاف سیعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...