اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جبکہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال بارے نہیں بتایا گیا۔
علاوہ ازیں 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں جبکہ درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم نہ رابطہ کیا اور نہ رابطہ کرنے وجہ بتائی۔ درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا۔
خیال رہے کہ امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔