Home Uncategorized افغان صوبہ بدخشاں کی مسجد میں دھماکہ، 18 افراد جاں بحق

افغان صوبہ بدخشاں کی مسجد میں دھماکہ، 18 افراد جاں بحق

Share
Share

کابل: افغانستان کے صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکے سے سابق پولیس کمانڈر سمیت18 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق دھماکا افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں ہوا، دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم سمیت 18 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا، دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ بدخشاں کے نائب گورنر منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے، کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...