Home سیاست ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ ارشد کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب

ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ ارشد کا سپریم کورٹ میں تحریری جواب

Share
Share

اسلام آباد:ارشد شریف قتل ازخود کیس ،ارشد شریف کی دوسری اہلیہ جویریہ ارشد نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

تحریری جواب میں اقوام متحدہ کی مختلف قراردادوں اور عالمی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کینیا میں حق دعوی رکھتا ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کے کینیا کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت متعلقہ فورم کو کی جا سکتی ہے، منصوبہ بندی کے تحت دوسری ریاستوں میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کیلئے قانون موجود ہے۔

تحریری جواب میں کہاگیاہے پاکستان اور کینیا دونوں ہی اس حوالے سے عالمی قوانین کو تسلیم کر چکے ہیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سمیت دیگر فورمز سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کا خصوصی لارجر بنچ 13 جون کو ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...