لاہور:جیولین تھرور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سمیت ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لیے پانچ رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کا اعلان کر دیا، ٹیم میں چار مرد اور ایک خاتون ایتھلیٹ شامل ہے۔
صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا، ٹیم میں جیولن تھرو کے لیے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل ہیں۔
شجر عباس 100 اور 200 میٹر سپرنٹ میں حصہ لیں گے۔ عبدالمعید 200 میٹر سپرنٹ اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گے جبکہ عیشا عمران 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 12 سے 16 جولائی تک بنکاک تھائی میں ہوگی۔