Home سیاست وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی امن و امان کی صورتحال پربات چیت

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی امن و امان کی صورتحال پربات چیت

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں سربراہوں نے ملک کی امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

آرمی چیف نے وزیر اعظم کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ بھی دی، اس دوران 9 مئی کے واقعات پر قانونی کارروائیوں سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،۔

علاوہ ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...