Home سیاست تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کو معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سیکریٹری قومی اسمبلی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ارکان کی بحالی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بحالی سے متعلق درخواست میں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت بھی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی ا?ئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے11 ارکان کے استعفے 28 مئی کو منظور کیے جبکہ باقی ارکان کے استعفے قانون کے مطابق 17 جنوری کو مں ظور کیے گئے۔

درخواست کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ارکان کی بحالی کا فیصلہ دیا لہٰذا عدالت انٹرا کورٹ اپیل مں ظور کرتے ہوئے فیصلہ کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے فریقین سے 21 جون تک جواب طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...