Home نیوز پاکستان سستے روسی تیل کا عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

سستے روسی تیل کا عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

Share
Share

اسلام آباد: سستے روسی تیل کا عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

روس سے سستا تیل پاکستان پہنچنے کےبعد ، پٹرول کی قیمت میں آج بڑی کمی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اسحاق ڈار نے یاددہانی کرائی کہ گزشتہ دو دفعہ پٹرول سستا کر چکے ہیں۔

روس سے سستے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنےکے بعد ریفائنریز تک پہنچ چکی ہے اور اس حساب سے امید کی جارہی تھی کہ حکومت سستے تیل کا فائدہ عوام کو پہنچائے گی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان ہے اور خاص کر آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک نہ ہونے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے کی شرط پر پٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کرنے سے حکومت کو تو فائدہ ہوسکتا ہے عوام مزید مسائل کا شکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع کی اس لئے بھی کی جارہی تھی کہ انتخابات سر پر ہونے کے باعث امید کی جارہی ہے کہ پٹرول عوامی امنگوں کے مطابق سستا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخلوط وفاقی حکومت پر بھی پٹرول کی قیمت میں کمی کےلئے دباو ہے، کیونکہ موجودہ اتحادی حکومت 30 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتی رہی ہے۔

Share
Related Articles

پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز پیرس روانہ

اسلام آباد: قومی ائرلائنز (پی آئی اے) نے ایک اور اہم سنگ...

مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ...

ملٹری کورٹس کیس، آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دوران...