Home نیوز پاکستان جین میریٹ پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

جین میریٹ پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

Share
Share

اسلام آباد:جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ جین نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی، وہ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ ورثے، مضبوط لوگوں کے تعلقات، موسمیاتی تعاون اور بڑھتی ہوئی تجارت سے جڑے ہوئے ہیں۔ دوستی اور دولت مشترکہ کے روابط ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔

جین میریٹ ستمبر 2019 سے کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔اس سے قبل کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...