Home نیوز پاکستان ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بدستور جاری

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ بدستور جاری

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.20فیصد اضافہ،،، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح34.96فیصد رہی، ملک میں 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 36.51فی صد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو ،ٹماٹر، لہسن،دال ماش، چینی،واشنگ سوپ ،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،آٹا،نمک اورٹوٹا چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی19شیاء مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دال مونگ،دال مسور،دال چنا،انڈے،پیاز،چکن اور ککنگ آئل سمیت بارہ کی قیمتوں میں کمی آئی اور20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہاادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 4.24فیصد،گڑ2.42فیصد،آٹا1.79فیصد،دہی 1.59فیصد،دال ماش1.25فیصد،لہسن1.15 فیصد،کھلا دودھ کی قیمتوں میں1.08 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں4.14 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.42 فیصدپیازکی قیمتوں میں7.56فیصد،انڈے کی قیمتوں میں4.86فیصد،ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں1.36فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں2.04فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں1.46فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.75 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں34.57فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں36.51فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں36.38فیصدرہی۔

رپورٹ کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.45فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 35.40فیصدرہی ہے۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے...

تحریک انصاف کسی کے کہنے یا کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی، شوکت یوسفزئی

پشاور:پاکستان تحریک اںصاف کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی...

مریم نواز کا مفت سولر پینل اسکیم میں مزید وسعت کے لیے 6 ارب کے اضافی فنڈ دینے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب...

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے، ملالہ یوسفزئی

اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کی تعلیم سے...