برلن: جرمنی میں 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے منتظمین کی جانب سے پاکستان کی ایتھلیٹ ثنا کوافتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔
اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 17 جون کوبرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق رات سواآٹھ بجے منعقد ہوگی۔
تقریب میں 75 ہزار کے قریب نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اولمپیا اسٹیڈیم میں 190 ممالک کے 7,000 کے قریب کھلاڑی افتتاحی تقریب کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔
اسپیشل اولمپک کے صدر ٹموتھی شریورتقریب میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے جبکہ جرمنی کے صدر فرینک والٹرزگیمز کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
علاوہ ازیں ورلڈ گیمز کے منتظمین کیجانب سے پاکستان کی ایتھلیٹ ثناء کواسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 190 ممالک میں سے صرف 7 ملکوں کے ایتھلیٹس کو ورلڈ گیمز کی مشعل روشن کرنے کااعزاز حاصل ہوتا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص سے تعلق رکھنے والی ثنا، ورلڈ گیمز میں ایتھلیٹکس کی دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔