Home سیاست آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی،مریم نواز

آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی،مریم نواز

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری اویس لغاری، رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ، سابق ایم این ایعبدالمجید خان خانان خیل اور سابق صوبائی وزیر نعیم خان بابا نے الگ الگ ملاقات کی۔

مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر منتخب ہونے پر مبارکباد دی. مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا۔آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے. انشاء اللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی. پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...